آئی جی سے پولیس ملازمین کی ملاقات، فوری ریلیف کے احکامات

ملازمین کی طبی، ٹرانسفر اور پروموشن درخواستوں پر فوری اقدامات کیے گئے
 لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ اس دوران آئی جی پنجاب نے ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق، آئی جی پنجاب نے سینئر کلرک ساجد خرم کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس جبکہ انسپکٹر محمد نفیس کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت دی۔