آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین واہلخانہ سے ملاقات،درخواستوں پرفوری ریلیف کے احکامات جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین و انکے اہلخانہ کی پیش کردہ درخواستیں سنیں اور فوری ریلیف کے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل محمد امین (مرحوم) کی اہلیہ کی جانب سے خاوند کی 8 ماہ کی تنخواہ کے بقایا جات اور مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات دئیے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل زاہد حسین کی بیٹی کی شادی کے اخراجات میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل رفاقت علی کے بیٹے کے طبی اخراجات میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے ایڈمن، ڈسپلن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔