آئی جی کی پولیس ملازمین اور اہلخانہ سے ملاقات،ریلیف احکامات

لاہور (کرائم رپورٹر)سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات ہوئی۔آئی جی نے ملازمین کے مسائل سنے،فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ترجمان کے مطابق انسپکٹر عبد الشکور کی ٹرانسفر،مرحوم لیڈی کانسٹیبل ثمینہ لطیف کے شوہر ،سینئر ٹریفک وارڈن نذیر احمد شاہ ،لیڈی کانسٹیبل گلشن ذوالفقار ،ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد ریاض اور کانسٹیبل مقصود احمد کی درخواستوں پر ریلیف کی ہدایت کی گئی۔