لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی، دو ریکارڈ یافتہ گٹکا فروش گرفتار

ایس پی سٹی کی ہدایت پر کارروائی، دو ملزمان گرفتار، تیس کلو خالص گٹکا برآمد ہوا
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی عاطف امیر کی سربراہی میں گٹکا مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود گٹکا تیار کرکے فروخت کرنے والے دو ریکارڈ یافتہ ملزمان عقیل اور غلام حیدر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 30 کلوگرام خالص گٹکا برآمد کر لیا، جس سے مزید گٹکا تیار کیا جا سکتا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں گٹکا تیار کرکے سپلائی اور فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی سٹی عاطف امیر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گٹکا مافیا کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔