لاہور(کرائم رپورٹر)لوہاری گیٹ کے علاقہ میں شہری کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کرنیوالے ملزمان کوگوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی سید ذیشان رضا نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھاانچارج انویسٹی گیشن تھانہ لوہاری گیٹ عباس الحسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ہوئیملزمان اویس اورشاہ زیب کو گرفتار کر لیاانچارج انویسٹی گیشن تھانہ لوہاری گیٹ عباس الحسن کے مطابق ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر شہری فرحان رفیع کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھاملزمان اس واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاتمام قانونی تقاضوں کو پورا کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گیں،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے