لوہاری گیٹ پولیس نے منشیات فروش سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا

لاہور(کرائم رپورٹر)لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش سمیت 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ملزم اعجاز عرف ججی کے قبضہ سے 1440 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزم اندرون سٹی سمیت اہم مقامات پر پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتا تھا۔ایک دوسری کارروائی کے دوران ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ملزم اسد کوگرفتار کرلیاگیا۔ایک اورکارروائی میںگٹکا فروشی پر ملزم اویس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔