لاہور(کرائم رپورٹر)لوہاری گیٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مئوثر کارروائی کرتے ہوئے چچا، بھتیجے سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ارشد (چاچا)، وسیم (بھتیجا) اور ان کا ساتھی حمزہ شامل ہیں ارشد اور وسیم مل کر اندرون لاہور کی گلیوں میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ چلا رہے تھے جبکہ حمزہ کو دونوں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیاپولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور شہر میں منشیات کی فراہمی کا منظم نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ ان کے قبضے سے 1500 گرام چرس اور 500 گرام آئس برآمد کی گئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔