پنڈال سج گیا ،سٹیج بھی بن گیا ،ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں،تمام انتظامات مکمل،سکیورٹی ہائی الرٹ،کارکنوں کی آمد

مینار پاکستان پیپلز پارٹی کا آج پاور شو
پارٹی قیادت کا جلسہ گاہ کا جائزہ، آج بارش کا امکان نہیں، اس لئے موسم سازگار رہنے کی توقع ہے تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متبادل انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں:صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر
لاہور(کرائم رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی آج لاہور میں مینارِ پاکستان پر جلسہ کرے گی ۔ تفصیل کے مطابق لاہور میں مینارِ پاکستان پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جلسہ گاہ کو حتمی شکل دینے کیلئے کارکنوں اور پارٹی قیادت نے انتظامات مکمل کیے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے مرکزی سٹیج نصب کر دیا گیا ہے، جبکہ ہزاروں کرسیاں لگانے اور دیگر انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ پارٹی کی لاہور قیادت نے جلسہ گاہ میں تیاریوں کا جائزہ لیا ۔صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے کہا کہ آج 25 جولائی کو بارش کا امکان نہیں، اس لئے موسم سازگار رہنے کی توقع ہے۔ تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متبادل انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔