بھارت: ر س گلے ختم ہونے پر شادی کی تقریب میں گھونسے اور کرسیاں چل گئیں،کئی افراد زخمی

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست بہار میں شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔بھارتی میڈیارپورٹس  کے مطابق ریاست بہار کے ضلع بودھگیا میں شادی کی تقریب شدید ہنگامی آرائی کی نذر ہوگئی، رسگلے ختم ہونے پر دلہا اور دلہن کے خاندان والوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور کرسیوں کا آزادانہ استعمال کیا، واقعے میں کئی افراد زخمی ہوگئے