گرجا گھروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، پولیس ہائی الرٹ

 سنائپرز، سرچ آپریشن، حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی
لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی دعائیہ پروگراموں کے دوران پنجاب پولیس نے ہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی انجام دی۔ قبل ازیں آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی۔ سپروائزری افسران کو خود سکیورٹی انتظامات چیک کرنے کی ہدایت دی گئی۔ حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کیے گئے۔ ڈولفن، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی مؤثر پٹرولنگ جاری رہی۔ پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہے، مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی گئی۔ گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور حساس مقامات پر سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے۔ آئی جی نے علماء￿ ، مسیحی کمیونٹی اور امن کمیٹی ارکان سے بین المذاہب ہم آہنگی بڑھانے پر زور دیا۔