جہانگیر ترین کے زرعی رقبے میں اینتھول فیکٹری چلانے کے خلاف پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ممتاز چانگ میدان میں آگئے

رحیم یارخان (آن لائن)پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری جنرل وسابق وفاقی وزیر صنعت وپیداوار جہانگیر ترین کی طرف سے اپنے زرعی رقبے میں اینتھول فیکٹری چلانے کے خلاف پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ممتاز چانگ اپنے انتخابی حلقے کے سرگرم عوامی نمائندوں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں ومعززین کے ہمراہ میدان میں آگئے۔ اپنی رہائش گاہ پر عوامی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز چانگ نے کہا کہ قصبے چوک ماہی کے قریب لگاء جانے والی اینتھول فیکٹری زہرآ لود ماحول کا سبب بنے گی جو انسانوں اور مویشیوں کی جانوں کے لیے خطرہ ہے