چاغی کے 40 ہزار مربع کلومیٹر رقبے میں زرعی شعبے کی ترقی کے امکانات زیر غور:رانا تنویر

وزارت کی ٹیم چاغی میں زیتون کی کاشت کے لیے علاقے کا تجزیہ کر رہی ہے‘وفاقی وزیرکی صادق سنجرانی سے ملاقات
 اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان میں زرعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ چاغی کے 40,000 مربع کلومیٹر رقبے میں زرعی شعبے کی ترقی کے امکانات زیر غورہیں،وزارت کی ٹیم چاغی میں زیتون کی کاشت کے لیے علاقے کا تجزیہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا تحقیقی مرکز قائم کرنے پر بات چیت ہوئی۔سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے زرعی شعبے میں رانا تنویر حسین کی کوششوں کو سراہا۔رانا تنویر نے کہا کہ قومی غذائی تحفظ کی وزارت کے مختلف اقدامات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔