لاہور (یواین پی)سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین کی پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں واپسی کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین کی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ،چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے لاہور ریس کلب میں ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر عون چوہدری بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی جہانگیر خان ترین کو جماعت میں خوش آمدید کہنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ جہانگیر ترین نے بھی اس خواہش کا بھر پور اظہار کیا ہے انہوں نے جب بھی دوبارہ سیاست شروع کی تو پیپلز پارٹی کے ساتھ کریں گے