متعدد دہشت گردی زخمی ہوگئے،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ، زیر استعمال موٹر سائیکلیں ضبط
قوم فوج کیساتھ ہے‘ ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی:وزیرداخلہ محسن نقوی
راولپنڈی(آئی این پی‘آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے گھڈکوچہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے جبکہ متعدد دہشت گرد زخمی اور گرفتار بھی کرلئے گئے ۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا گیا‘ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو دہشت گردی کے خلاف اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت کارروائی کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔