دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد موقع پر تباہ کردیا گیا، 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 48 دہشت گرد ہلاک کئے گئے:آئی ایس پی آر
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:صدر مملکت‘ دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے:وزیراعظم
راولپنڈی، کوئٹہ( آن لائن )بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 36 دہشت گرد ہلاک کیے گئے‘ دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد موقع پر ہی تباہ کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 48 دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قلات میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔صدر آصفزرداری نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو ہر قیمت پر شکست دی جائے گی،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔ اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،