امریکی گلوکار زیک براؤن نے جیولری ڈیزائنر کینڈرا اسکاٹ سے منگنی کر لی ہے۔
دونوں نے ایک دوسرے سے محبت کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 46 سالہ زیک براؤن اور 51 سالہ کینڈرا اسکاٹ گزشتہ کئی ماہ سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے:"ہم بہت خوش ہیں کہ ہم نے ایک دوسرے کو پایا۔"یہ منگنی ان کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، اور مداحوں نے اس جوڑے کو نیک خواہشات سے نوازا ہے۔