فیشن ڈیزائنر ماریہ بٹ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے طلب

فیشن ڈیزائنر ماریہ بٹ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے طلب

فیشن ڈیزائنر ماریہ بٹ کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے طلب کر لیا ہے۔

 ادارے کی جانب سے انہیں 26 اگست کو پیش ہونے کے لیے طلبی کا سمن بھیج دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماریہ بٹ کے خلاف ایک درخواست ٹرانس جینڈر نعیم بٹ عرف سیمہ بٹ نے جمع کرائی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ماریہ بٹ نے ٹرانس جینڈرز کی ایک غیر اخلاقی پارٹی کی ویڈیوز کو ہائی لائٹ کیا۔ اسی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے انکوائری شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق ماریہ بٹ سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی جائے گی اور ان کے مؤقف کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔ انکوائری کے بعد ہی مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔