سلمان خان کے پھٹے جوتوں کا راز بے نقاب؛ دراصل لگژری برانڈ بیلنسیاگا کے ڈیزائنر جوتے ہیں

سلمان خان کے پھٹے جوتوں کا راز بے نقاب؛ دراصل لگژری برانڈ بیلنسیاگا کے ڈیزائنر جوتے ہیں

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے فیشن سٹائل کے حوالے سے دلچسپی کا مرکز بن گیا ہے۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سلمان خان شاندار گاڑی سے نکلتے ہوئے نظر آئے، اور ان کے جوتے ابتدائی طور پر صارفین کو پھٹے ہوئے لگے۔ اس وائرل ویڈیو پر لوگوں نے پہلے تشویش ظاہر کی کہ اداکار کے جوتے کیوں خراب ہیں۔بعد ازاں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ سلمان خان کے جوتے واقعی پھٹے ہوئے نہیں تھے، بلکہ یہ مشہور فیشن برانڈ بیلنسیاگا کی ‘کاؤ بوائے’ کلیکشن کے لگژری ڈیزائنر جوتے تھے، جنہیں خاص طور پر اس طرح ڈیزائن کیا گیا تھا کہ وہ پرانے اور بوسیدہ لگیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان جوتوں کی قیمت تقریباً ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے ہے، جو کہ ایک عام جوتے کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ صارفین اور مداح اب اس منفرد فیشن انتخاب پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، اور کچھ اسے سلمان خان کے فیشن کے غیر روایتی انداز کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔اس واقعے نے یہ بھی واضح کیا کہ بعض اوقات فیشن کے انتخاب میں نظر آنے والی عجیب چیزیں حقیقت میں مہنگے اور خاص ڈیزائنر آئٹمز ہو سکتی ہیں، جو سوشل میڈیا پر سنسنی پیدا کر دیتی ہیں۔