’اسٹرینجر تھنگز‘ کی ملی بوبی براؤن نے بیٹی کی نایاب جھلک مداحوں کو دکھا دی

’اسٹرینجر تھنگز‘ کی ملی بوبی براؤن نے بیٹی کی نایاب جھلک مداحوں کو دکھا دی

روم: معروف اداکارہ ملی بوبی براؤن نے اٹلی میں خاندانی دورے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی ننھی بیٹی کی نایاب جھلک دکھا دی۔

22 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اٹلی کے خوبصورت ڈولومائٹس میں گزارے گئے لمحات کی تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کے شوہر جیک بون جووی اور بیٹی بھی ان کے ہمراہ نظر آئیں۔پوسٹ کی پہلی تصویر میں ملی بوبی براؤن اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے شوہر جیک بون جووی کے ساتھ چلتی دکھائی دیں، جبکہ ان کے قریب ایک لاما بھی موجود تھا۔ملی بوبی براؤن اور جیک بون جووی نے 2025 میں ایک بچی کو گود لینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، جوڑے نے ابتدا ہی سے بیٹی کی پرائیویسی کو ترجیح دی ہے۔دونوں نے اب تک نہ تو بیٹی کا نام عوامی سطح پر ظاہر کیا ہے اور نہ ہی سوشل میڈیا پر اس کا چہرہ دکھایا ہے، جس کے باعث حالیہ تصاویر میں بچی کی یہ جھلک مداحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی۔