ڈولفن ٹیم نے رابری گینگ کا سرغنہ دھرلیا

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کرائم ہاٹ سپاٹس پر خصوصی فوکس کے تحت ڈولفن ٹیم نے رابری، سنیچنگ گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کو لیاقت چوک سے گرفتار کیا گیا، جو شہریوں کی ریکی کر کے ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتا تھا۔ دوران پٹرولنگ مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ ملزم کے قبضہ سے ایک پستول، گولیاں اور میگزین برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزم ثمر عباس 35 سے زائد چوری، ڈکیتی و گینگ مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ سبزہ زار کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔