اقبال ٹاؤن پولیس :4 منشیات فروش گرفتار

ملزمان سے لاکھوں مالیت کی آئس، چرس اور ہیروین برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 4 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کاشف، آغا خرم، آصف اور فرحان کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان تعلیمی اداروں اور گلی محلوں میں آئس، ہیروین اور چرس فروخت کرتے تھے۔ کاشف سے 7.5 کلو چرس، آغا خرم سے 1520 گرام ہیروین، آصف و فرحان سے 630 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ایس پی کے مطابق مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔