خفیہ اطلاع پر کارروائی، مجموعی طور پر ایک کلو 300 گرام آئس برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دوران پٹرولنگ للیانی سے لاہور آتے ہوئے مشکوک ملزم اسد کو روکا گیا، جس کی تلاشی کے دوران اس کے شاپر میں چھپائی ہوئی 300 گرام آئس برآمد ہوئی۔پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کاشف اور شہزاد کو پاڑویں تھے اور چھوٹے صوئے سے گرفتار کیا۔ ملزمان آن لائن آرڈر پر آئس مطلوبہ لوکیشن پر سپلائی کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر ایک کلو 300 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔