لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے تھانہ اقبال ٹاؤن اور گلشن راوی کا سرپرائز وزٹ کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، روزنامچہ، رپورٹنگ روم اور دیگر سیکشنز کا معائنہ کیا۔ سائلین سے ملاقات کر کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری ازالے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ 15 کی کال پر فوری ریسپانس کیا جائے، تاخیر اور عدم سنوائی کی شکایت پر سخت ایکشن ہوگا۔ حوالات میں زیر حراست ملزمان سے ملاقات کی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ ایس پی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پولیس ہر وقت موجود ہے۔