گلدشت ٹاؤن : منشیات فروش گرفتار ، چرس برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن محمد رضوان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش شہبار کو منشیات سمیت گرفتار کرلیاایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم شہباز سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ملزم کا تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروآیاں جاری ہیں،ایس پی کینٹ اویس شفیق نے چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن محمد رضوان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نو جوان نسل اور طلباء￿  کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔