گارڈن ٹاؤن پولیس نے منشیات فروش دھر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)گارڈن ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ابرار کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ابرار کو خفیہ اطلاع ملنے پر گرفتار کیا گیا منشیات فروش ابرار سے بھاری مقدار میں منشیات پائی گئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ابرار کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی