نواب ٹاؤن : خاتون سمیت تین منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او نواب ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کے دوران خاتون سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان کی شناخت چمن عباس، نسرین انجم اور غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہیپولیس کے مطابق دورانِ چیکنگ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں جن میں 2 کلو آئس، 2 کلو چرس اور 1 کلو 260 گرام افیون شامل ہیگرفتار خاتون نسرین انجم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف نوجوان لڑکیوں کو منشیات فروخت کرتی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔