7 افراد شہریوں کو معاہدے کے ذریعے لوٹتے تھے،متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلے 22 لاکھ روپے برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے تھانہ ڈیفنس بی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ چوکی انچارج سپر ٹاؤن آصف اقبال کارروائی میں موجود تھے۔ خاتون سمیت 7 جعلی پراپرٹی ڈیلرز کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے شہریوں سے لوٹی گئی 22 لاکھ سے زائد کی رقم برآمد کر لی گئی۔ ملزمان جعلسازی، دھوکہ دہی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلے۔ ملزمان جعلی شناخت کے ذریعے خود کو مالک یا ایجنٹ ظاہر کرتے تھے، جعلی مالکان کے ذریعے گھر کا معائنہ کرواتے تھے، ملزمان جعلی معاہدوں کے تحت رقم وصول کر کے غائب ہو جاتے تھے۔ فراڈ میں اصل مالکان لاعلم ہوتے اور خریدار مکمل طور پر دھوکہ کھا جاتے تھے۔ ملزمان جعلی دستاویزات، رجسٹری، اسٹام پیپر اور شناختی کارڈ فراہم کرتے تھے۔ ملزمان جعلی دستخط یا انگوٹھے لگوا کر شہریوں کو لوٹتے تھے۔ ملزمان میں مرکزی ملزم عمران، انور، نعم، عارف، ثوبیہ بی بی و دیگر شامل تھے۔ دوران انٹیروگیشن سچ تسلیم کر لیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں و جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔