مخالفین نے گھر کی دہلیز پر پراپرٹی ڈیلر کو قتل کر دیا

 آکاش ایوب گولیاں لگنے سے موقع پر زندگی کی بازی ہار گیا، سی سی ٹی وی کیمروں  سے قاتلوں کی تلاش
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ہیر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر کی دہلیز پر کھڑے پراپرٹی ڈیلر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے درینہ دشمنی سمیت دیگر پہلوو ¿ں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق ہیر کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گھر کے باہر کھڑے آکاش ایوب پرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 26سالہ آکاش موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے درینہ دشمنی سمیت دیگر پہلوو ¿ں پر تحقیقات کا آغاز کردیا پولیس کا کہنا ہے مقتول اسماعیل پورہ میں پراپرٹی کا کام کرتا تھا نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ان کی تلاش شروع کردی