نشتر کالونی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر قتل

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتَر کالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 50 سالہ پراپرٹی ڈیلر کو قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ نشتَر کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 50 سالہ پراپرٹی ڈیلر ارشاد ولد عبدالمالک کو قتل کر دیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 50سالہ ارشاد ولد عبدالمالک کے نام سے ہوئی ہے اور کاہنہ کا رہائشی تھا پولیس نے مزہد لارروائی شروع کردی جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔