پراپرٹی ڈیلر کا قتل ،برادر نسبتی بھی گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی انویسٹی گیشن پولیس نے پراپرٹی ڈیلر ارشاد کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتول کے برادر نسبتی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 20 ملین روپے ہتھیانے کے لیے منصوبہ بنایا اور مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ مرکزی ملزم مقتول کا برادر نسبتی تھا اور قتل کے بعد ایف آئی آر درج کرانے اور گواہ بننے کی بھی کوشش کرتا رہا تاکہ شک اس پر نہ آئے۔