چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) نوسرباز پراپرٹی ڈیلر اور بزرگ خاتو ن سے لاکھوں روپے لے اْڑے۔ حیات آباد میں دھرم پورہ لاہور کے پراپرٹی ڈیلررانا شوکت علی کو بوریوالا کے منیر احمد کمبوہ اور غلام یاسین نے 2 ایکڑ زرعی رقبہ فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر 20 لاکھ روپے کی نقدی ہتھیالی۔ بلاک نمبر 5 چیچہ وطنی میں منظر عباس کی والدہ سے ملزم مجاہد حسین اور محمد رمیز نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط دلوانے کا جھانسہ دے کر 3 ہزارروپے بائیو میٹرک کروانے کے بہانے اور قسط 15 ہزارروپے لئے اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔