لاہور(کرائم رپورٹر) پرانی انارکلی کے علاقے اے جی آفس چوک میں واقع چائے کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث ایک شخص زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سلنڈر میں لگی، جس سے ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ مذکورہ شخص تقریباً 30 فیصد جھلسا۔ آتشزدگی کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم بروقت کارروائی سے نقصان کم رہا۔