لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس جواد حسن نینئی انارکلی میں دکان ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا،عدالت کے حکم پر درخواست گزار نے واجبات کا دس فیصد جمع کرا دیا،عدالت میں ڈی جی اوقاف کی طرف سے رپورٹ پیش نہ کی گئی،وکیل نے م ئوقف اپنایا کہ محکمہ مسلم اوقاف سے انارکلی میں دکان کرائے پر لے رکھی ہے، محکمہ اوقاف نے تین سال بعد کرائے میں اضافے کی بجائے مربع فٹ اڑھائی سو روپے اضافہ کردیا ،محکمہ نے کرائے کے واجبات 45 لاکھ روپے بنا دیئے ،قانون کے مطابق تین سال بعد کرائے میں اضافہ دینے کو تیار ہیں۔