تھانہ پرانی انارکلی : پستول صاف کرتے گولی چل گئی، لیڈی کانسٹیبل زخمی

  زخمی آسرا ہسپتال منتقل ، حالت خطرے سے باہر ،پولیس نے تحقیقات شروع کر دی
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ پرانی انارکلی کی حدود میں پستول صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے لیڈی کانسٹیبل زخمی ہو گئی۔ذرائع پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی لیڈی کانسٹیبل کی شناخت آسرا کے نام سے ہوئی ہے جو تھانے میں اپنے سرکاری پستول کی صفائی کر رہی تھیں کہ اس دوران اتفاقیہ فائر ہو گیاگولی لگنے کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں۔واقعے کے فوراً بعد زخمی لیڈی کانسٹیبل کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔