پرانی انارکلی: علم جلوس کے سلسلہ میں ٹریفک ڈائیورشن

لاہور(کرائم رپورٹر)پرانی انارکلی رسالہ بازار سے نکلنے والے علم جلوس کے سلسلہ میں ٹریفک ڈائیورشن لگائی گئی ،ڈویژنل ایس پی کی نگرانی میں 16 انسپکٹر،148 وارڈنز تعینات کیے گئے ، علم جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہواآخری بس سٹاپ کے قریب اختتام پذیر ہوگا۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا جین مندر سے فوڈ سٹریٹ ڈائیورشن لگائی جاچکی ہے، اے جی آفس سے فوڈ سٹریٹ بھی ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جارہا ہے، لائبریری روڈ سے فوڈ سٹریٹ بھی ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے، ایم او کالج اور پی ایم جی چوک سے ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جائے گا۔