لاہور(کرائم رپورٹر) مستی گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر کے 3 موٹر سائیکل، موبائل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں سرغنہ عمران الحق عرف مانی اور ساتھی نعمان عرف نومی شامل ہیں۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے کارروائی پر شاباش دی اور کہا کہ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔