بادامی باغ : دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

 ملزمان موٹر سائیکل چوری کے لیے ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر) بادامی باغ کے علاقے میں چوکی جوزف کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عزیر اور معروف شامل ہیں جو ریکارڈ یافتہ ہیں اور لاہور کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو موٹر سائیکلیں، دو موبائل فون، دس ہزار روپے نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیاابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکل چوری کے لیے ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے تھے پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہیایس پی سٹی بلال احمد نے چوکی جوزف کالونی پولیس کو فعال کارروائی اور گینگ کی گرفتاری پر شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے