مشکوک موٹرسائیکل سواروں نے فرار کی کوشش کی، ناکام بنا دی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر) نادرآباد ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے 2 مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزمان کو ایئرپورٹ روڈ کے قریب گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکل، 2 موبائل، 01 پستول، گولیاں و میگزینز برآمد کر لی گئی۔ ملزمان عثمان، علی رضا کو قانونی کارروائی کے لیے چوکی نادرآباد کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔