لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزمان کو ایم اے او کالج کے قریب گرفتار کر لیا۔ڈولفن ٹیم نے ڈیفنس سے بھی مشکوک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل، 3 پستول، گولیاں و میگزینز برآمد کر لئے گئے۔ملزمان اشرف، نذیر اور مخدوم ریکارڈ یافتہ ہیں ۔مزید کارروائی کیلئے تھانہ ساندہ اورڈیفنس سی کے حوالے کر دیا گیا۔