ڈولفن سکواڈ ہائی الرٹ:26ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم پر قابو پانے کے لیے ڈولفن سکواڈ کو ہائی الرٹ، 72 گھنٹوں کے دوران اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائیوں میں 26 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق کارروائیاں سٹاپ اینڈ سرچ حکمتِ عملی کے تحت کی گئیں جن میں 21 پستول اور 5 رائفلیں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کو شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا جن میں فیاض، مدثر، علی اور دیگر شامل ہیں۔ گرفتار افراد کو تھانہ نواب ٹاؤن، کاہنہ، مناواں سمیت دیگر تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔