ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، دو اسلحہ بردار گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ناجائز اسلحہ کی ترسیل اور نمائش کے خلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس سی اور ہیئر سے 2 مشکوک ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ڈولفن سکواڈ نے 2 ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران حراست میں لیا۔ ملزمان سرعام اسلحہ کی نمائش کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے۔ گرفتار ملزمان سے 1 پستول، 1 رائفل، گولیاں و میگزینز برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان حسنین اور بابر کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ ڈیفنس سی، ہیئر کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کرائم کے قلع قمع کیلئے پرو ایکٹو کارروائیاں کر رہا ہے۔