ڈولفن سکواڈ نے 2 مشکوک گرفتار کرلئے ، اسلحہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ اور مصری شاہ ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے فیروز پور روڈ مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا ملزم نیفرار ہونیکی کوشش کی ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزم کو گندہ نالہ کے قریب گرفتار کر لیاڈولفن مصری شاہ نے بھی شاہراہ عام پر ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزم کو دھر لیاملزم ہوائی فائرنگ کر کے گلی، محلے میں خوف و حراس پھیلا رہا تھاگرفتار ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل،2 پستول، گولیاں و میگزینز برآمد کر لئے گئے ملزمان ولید اور ارمان کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ کاہنہ اور مصری شاہ کے حوالے کر دیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیجرائم پیشہ افراد کے خلاف ڈولفن سکواڈ کمر بستہ ہے، شہری جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کا ساتھ دیں۔