جیب تراش کا چاقو سے حملہ ، شہری زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ پبلک ٹرانسپورٹ میں سواریوں کے روپ میں جیبوں کا صفایا کرنے والے جیب تراش ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ ملزم کو ڈیفنس سے گرفتار کیا۔ ملزم نے دوران واردات پکڑے جانے کے ڈر سے شہری کو خنجر کے وار سے زخمی کر دیا۔ ملزم نے ڈولفن ٹیم پر بھی چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی، شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈولفن ٹیم نے زخمی شہری کرامت کو ریسکیو کر کے مقامی ہسپتال بھجوا دیا۔ گرفتار ملزم عمران کے قبضے سے خطرناک 2 چاقو برآمد کر لیے گئے۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ ڈیفنس بی کے حوالے کر دیا گیا۔