سب انسپکٹر مراتب کیساتھ زخمی ہونے والا ارسلان عرف موٹا جیب تراش نکلا

ارسلان عرف موٹا کے خلاف لاہور کے 7تھانوں میں جیب تراشی ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں
 مختلف شہروں کے  شادی ہالز میں دولہا و دولہن کے والدین کے ساتھ بڑی واردات کرتا  اور فرار ہو جاتا تھا 
لاہور(کاشف بٹ سے )مریدکے میں او سی یو کے سب انسپکٹر کے مبینہ قتل کا معاملہ پرسرار رخ اختیار کر گیا او سی یو سب انسپکٹر مراتب جٹ کے ساتھ زخمی ہونے والا ارسلان عرف موٹا نامور جیب تراش سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا۔او سی یو ذرائع کے مطابق و سی یو سب انسپکٹر مراتب جٹ کے ساتھ زخمی ہونے والا ارسلان عرف موٹا کے خلاف لاہور کے 7تھانوں میں جیب تراشی ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں اس کے علاوہ ارسلان عرف موٹا آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں کے معروف شادی ہالز میں دولہا و دولہن کے والدین کے ساتھ بڑی واردات کرتا  اور فرار ہو جاتا تھا  کچھ عرصہ قبل ارسلان عرف موٹا کے ایک قریبی رشتے دار کے پکڑے جانے  پر ایک او سی یو کے تگڑے افسرنے اسکو چھڑوایا بھی تھا  اس کے علاوہ او سی سی یو کی ٹیمیں بادامی باغ انویسٹی گیشن پولیس کے اہلکاروں سے تفتیش بھی کررہی ہیں