ساہیوال (خصوصی رپورٹ)جیب تراش دوران واردات پکڑا گیا ساتھیوں نے فائر مار کر 59سالہ شخص کو زخمی کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ بھٹونگر میں شادی ہال کے باہر باراتی شادی کی خوشی میں نوٹ لٹا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم جیب ترا ش ایک شخص59سالہ محمدمشتاق کی جیب سے رقم نکالتے پکڑ اگیا تو نامعلوم جیب تراش کے دیگر ساتھی آئے اوراسے چھڑانے کیلئے محمدمشتاق کو گولی مار کر زخمی کردیا اور اپنے ساتھی کو لیکرگاڑی پرفرار ہو گئے۔ ریسکیو 1122نے فوری پہنچ کر زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔تھانہ فتح شیر کی حدود میں ایک اور شادی تقریب کے موقع پر بھی نامعلوم جیب تراشوں نے ایک شخص کی جیب سے 1لاکھ روپے نقدی نکالی اور فرار ہو گئے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔