بورے والا (خصوصی رپورٹ)موٹر سائیکل رکشہ اور مسافر کوچز میں جیب تراش خواتین نے لوٹ مار کا دھندا تیز کر دیا ،مزید ایک خا تون دوران سفر جیب تراش خا تون کے ہاتھوں لٹ گئی، 201ای بی کی رہائشی خا تون ( م)کوچ میں سفر کر رہی تھی کہ دوران سفر ساتھی بیٹھی خا تون نے اس کے پرس میں موجود ہزاروں کی نقدی چوری کر لی، خا تون نے علم ہو نے پر گگو اڈہ پر جیب تراش خا تون کو قابو کر لیا تو دو نامعلوم افراد نے ملزمہ کو فرار کروا دیا ،متاثرہ خا تون نے واقعہ کی اطلاع گگو پولیس کو دیتے ہوئے کارروائی کا مطا لبہ کر دیا۔