نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)نجی ہال میں شادی کی تقریب کے دوران جیب تراش نے دلہن کے بھائی کی جیب سے مبینہ طورپر ڈیڑھ لاکھ نقدی نکال لی ، قریبی عزیزہ کے گلے سیکسی نے 6 لاکھ روپے مالیت کاسونے کا سیٹ اتارلیا، تھانہ نارنگ سے چند قدم کے فاصلے پر لگائے گئے بدھ بازار میں سٹال لگانے والے محنت کش نصیر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔