حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور بھی غافل نہیں: وزیراعظم

حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور بھی غافل نہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی، جس میں وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں ہرگز غافل نہیں رہی اور مکمل قانونی و سفارتی تعاون جاری رکھے گی۔

وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فوزیہ کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت اب بھی ہر ممکن قانونی اور سفارتی کوشش کر رہی ہے تاکہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے پیش رفت ہو سکے۔ وزیرِ اعظم نے بتایا کہ وہ پہلے ہی اس معاملے پر سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ چکے ہیں۔مزید پیش رفت کے لیے وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے، جو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے مسلسل رابطے میں رہے گی اور ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ماضی میں بھی ڈاکٹر عافیہ کے لیے سفارتی اور قانونی سطح پر کوششیں کی جاتی رہی ہیں، اور ان کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔