جوڑیا بازار میں رینجرز اور کسٹمز کا مشترکہ آپریشن، لاکھوں روپے کی اسمگل شدہ اشیا قبضے میں

جوڑیا بازار میں رینجرز اور کسٹمز کا مشترکہ آپریشن، لاکھوں روپے کی اسمگل شدہ اشیا قبضے میں

سندھ رینجرز اور کسٹمز انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے جوڑیا بازار میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا برآمد کرلیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جاری مہم کا حصہ تھا۔ برآمد شدہ اشیا میں بڑی مقدار میں سگریٹ، گٹکا، ماوا، کتھا، سپاری، گلوکوز اور دیگر ممنوعہ نان کسٹم اشیا شامل ہیں، جنہیں مختلف گوداموں میں چھپایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی اشیا کو 7 ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔رینجرز ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے غیرقانونی کاموں میں ملوث افراد کی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر  0347-9001111 پر دیں۔ اطلاع دینے والے افراد کا نام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔