پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے یومیہ انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت ایک بڑی کارروائی کی، جس میں بھارت سے اسمگل ہونے والا مضرصحت گٹکا برآمد کیا گیا۔
کسٹمز حکام نے خفیہ اطلاع پر کراچی کی ایک نجی سوسائٹی میں واقع گھر کے گودام پر چھاپہ مارا۔ گودام سے بھارتی برانڈز کے 136 بوریاں مضرصحت گٹکا برآمد کیا گیا، جس کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ کسٹمز نے اسمگل شدہ گٹکا تحویل میں لے کر گودام منتقل کر دیا ہے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔